سیالکوٹ پولیس کی ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتار

132
arrested
arrested

سیالکوٹ۔ 01 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے سے ون ویلنگ اور تیز رفتار ی سے موٹر سائیکل چلانے پر ابراہیم اور محسن، تھانہ سول لائن کے علاقے سے اویس، خلیل اور وسیم اور تھانہ کینٹ کی حدود سے حسیب، ضامن عباس، عادل نزیر اور فرحان بیگ جبکہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقے شہاب پورہ سے مزمل اور شہباز کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔