سیالکوٹ۔ 30 جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نےایک ملزم کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اگوکی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔