سیالکوٹ۔24فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12افراد کو گرفتار کرلیا،ملزنا کے قبضے سے ناجائز اسلحہ،24بوتلیں شراب اور9کلو کے قریب منشیات برآمدہوئی۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ مجاہد روڈ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص علی حسن سے 2کلو340گرام چرس،تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے اڈہ پسروریاں سے محسن سے540گرام چرس، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں سے محمد صدیق سے ایک کلو340گرام چرس، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سغری پور سے شہروز علی سے540گرام چرس،
تھانہ اگوکی کے علاقہ اگوکی موڑ سے امیر زادہ عرف ماما پٹھان سے ایک کلو800گرام چرس، ساہوالی نہر پلی سے عارف حسین سے اڑھائی لٹر شراب، تھانہ موترہ کے علاقہ اڈھا سٹاپ سے عصمت خان سے24بوتل شراب،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے فرحان قیصر سے12بور بندوق اور چار کارتوس، تھانہ بیگوالہ سے بابر علی پستول اور تین گولیاں،
رندھیر موڑ سے محمد حمزہ سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ کوٹ محمد ی سے محمد ارشد سے ایک کلو600گرام چرس اورتھانہ سبز پیر کے علاقہ چوک واہگہ سے کاشف سے پستول اور دو گولیاں برآمدکرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔