سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، آتشبازی کا سامان برآمد، 2 ملزمان گرفتار

116

سیالکوٹ۔25فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ بڈیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل بھی کر دیا ہے۔