سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، اغواء ہونے والی بچی وہاڑی سے بازیاب

39
Sialkot Police
Sialkot Police

سیالکوٹ۔ 13 جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی 6 سالہ طیبہ کو وہاڑی سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سمبڑیال گاؤں کوٹ دڑا کے رہائشی محنت کش غلام قادر کی بیٹی طیبہ کو اسی محلہ میں کرایہ پر رہائش پذیر میاں بیوی اغوا کر کے روپوش ہوگئے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر ارشاد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنیکل ٹریسنگ کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگایا اور بالآخر بچی کو ضلع وہاڑی سے بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر تے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیاہے ۔