سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث چار افراد گرفتار

167
Crackdown against
Crackdown against

سیالکوٹ۔30جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں رد و بدل کر نے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ نیکا پورہ کے علاقےسے پولیس نے ایس ڈی او کیپکوکی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے اویسں، تھانہ رنگپورہ کے علاقے سے بجلی چوری کرنے والے سلمان ،تھا نہ مراد پور کے علاقےسے ریاض اور تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقے سے بلال حسن کو گرفتار کر کےان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔