سیالکوٹ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پسرور پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
تھانی سٹی پسرور پولیس نے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بشیرعرف بشیرا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 11 کلوگرام منشیات برآمد کرلی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ مذید تفتیش ابھی جاری ہے۔