سیالکوٹ۔8فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تحصیل ڈسکہ میں صدر ڈسکہ پولیس نےکارروائی کے دوران منشیات فروشوں عتیق
الرحمان اور فرمان علی کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔