32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس کی کارروائی، غیرقانونی اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد ، 15...

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، غیرقانونی اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد ، 15 افراد گرفتار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔20مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد کرکے 15 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص جنید سے540گرام چرس، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے حسن علی سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے ضیا اللہ سے دس لٹر شراب، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے عقیل سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ سے حنیف خان سے540گرام چرس، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے سلیم سے560گرام چرس، حیدر علی سے پستول اور تین گولیاں،

شمائل اختر سے520گرام چرس، حمزہ سے 560گرام چرس،اور عبدالرحمن سے540گرام چرس، تھانہ مراد پور کے علاقہ سے ساجد سے2کلو160گرام چرس، تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ سے عبدالوہاب سے80گرام آئس، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے فلک شیر سے پستول اور چار گولیاں، تھانہ موترہ کے علاقہ سے ثقلین سے پستول اور دو گولیاں اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے سرفرا ز سے پستول اور پانچ گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599434

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں