29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ، شراب، آئس اور منشیات برآمد...

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ، شراب، آئس اور منشیات برآمد کرکے15افراد گرفتار

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 22 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ، شراب، ایک کلو آئس اور10کلو منشیات برآمد کرکے15افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے دوران گشت ایک شخص سفیان سے510گرام چرس اور تیمون سے540گرام چرس، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے شہزاد افضل سے ایک کلو20گرام آئس، افتخار عرف مٹھو سے ایک کلو260گرام چرس، تھانہ مراد پو ر کے علاقہ سے آصف سے2کلو140گرام چرس،بلال سے2کلو220گرام چرس، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے عبدالرحمن سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے علی حیدر سے540گرام چرس،آصف سے520گرام چرس، رحمان سے520گرام چرس اور ذیشان سے560گرام چرس، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے عثمان سے پستول اور دو گولیان، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے اصغر سے640گرام چرس اور تھانہ سبز پیر کے علاقہ رجب سے پستول اور دو گولیاں اور ناصر سے پستول اور تین گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600288

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں