سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

74
Sialkot Police
Sialkot Police

سیالکوٹ۔ 09 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مرادپور پولیس نے منشیات فروش شمس دین نامی ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس و آئس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار بھی کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔