24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 23 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان سے 1420 گرام چرس،ملزم عمیر سے20 لیٹر شراب برآمد کی ، اس کے علاوہ ملزم محمد اعظم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ قلعۂ کالروالا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بہت جلد ایسی مزید کارروائیاں کر کے جرائم پیشہ عناصر کو اپنے انجام تک پہنچا ئیں گے جس پر اہل علاقہ نے بھی ان کے اس اقدام کی حمایت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں