سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

75
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے مال مویشی برآمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں مویشی جوری کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل کی زیر گرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ سب انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی سلطان عرف سلطانو گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے اور ان کے قبضہ سے 15 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں 4 عدد گائے اور ایک عدد بھینسا بر آمد کیا ۔ ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم میں شامل تمام افسران و ملازمین کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔