16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد،6افراد گرفتار

سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد،6افراد گرفتار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔16مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ، شراب اور چار کلو کے قریب منشیات برآمد کرکے6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص ضیغم عباس سے پانچ لٹر شراب،

تھانہ مراد پورکے علاقہ سے عابدسے ایک کلو80گرام چرس، تھانہ رنگپورہ کے علاقوں سے قمر سے پستول اور چار گولیاں اورافتخارسے پستول اور چار گولیاں، تھانہ موترہ کے علاقہ سے کاشف سے ڈیڑھ کلو منشیات، اکبر علی سے ایک کلو200گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں