سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، پتنگ فروش گرفتار

58
kite sellers
kite sellers

سیالکوٹ۔ 04 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے پتن گفروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نےکارروائیاں کرتے ہوئے متعدد پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور سینکڑوں کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں ۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔