سیالکوٹ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ مراد پور پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم علی رضا کے قبضے سے 3کلو 260 گرام چرس برآمد کرکے اس کو گرفتار کر کے اس خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔