- Advertisement -
سیالکوٹ۔23فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے نقدی 2 لاکھ 80 ہزار روپے، 4عدد موٹر سائیکلیں، 2 عدد بیٹریاں، پانی والی موٹر، سامان سرجیکل اور اسلحہ 2 پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565064
- Advertisement -