سیالکوٹ۔3مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمدکر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس کا موت کے سوداگرمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ انسپکٹر غازی عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران لیڈی پولیس کی مدد سے مسماۃ شمع کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 27 کلو منشیات برآمد کر لی جس میں 7 کلو چرس، 6 کلو ہیروئن، 6 کلو آئس، 8 کلو افیون اور نقدی 10 لاکھ 42 ہزار وٹک رقم برآمد کر لی۔