سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش گرفتار

106
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

سیالکوٹ۔ 18 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ پھوکلیان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریاض کے قبضے سے 1240گرام اور ملزم محمد آصف کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔