سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، 3 بجلی چور گرفتار

143

سیالکوٹ۔29مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مرتکب 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سب ڈویژن گیپکو ایس ڈی او عرفان علی کی رپورٹ پر پولیس نے سمبڑیال کے علاقے بھوپالوالہ سے عبدالسلام ، بیگووالہ سے علی حسن اور کوپرہ خورد سے فیصل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ۔