سیالکوٹ۔12فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے رواں ماہ فروری میں اب تک پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 91 ملزمان کو پابند سلاسل کیاہے ۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ماہ فروری میں اب تک پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 1932پتنگیں اور 562 ڈوریں برآمد کی گئیں ۔ اس دوران84مقدمات درج کئے گئے اور 91 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔