سیالکوٹ 09 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ دو روز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 14 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ پولیس کی جانب سے یہ کارروائیاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں اس ضمن میں ٹھوس اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے سے اس لعنت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔