سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے دوافراد گرفتار

125
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے دوافراد گرفتار
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے دوافراد گرفتار

سیالکوٹ۔7ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ فروخت کرنے والےدو افراد کو گرفتار کر کے1045پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں قبضہ میں لے لیں۔

ترجمان سیالکو ٹ پولیس کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیرکی پولیس نے واسع کے علاقہ سے44پتنگیں اورقمر علی سے201پتنگیں جبکہ پتنگ فروش نوید علی سے880پتنگیں اور8کیمیکل ڈوریں برآمد کیں اور انکے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔