سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری تعداد میں آتشبازی کا سامان برآمد کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ لڑہکی کے علاقہ مالومہے سے پولیس نے پابندی کے باوجود آتشبازی کاسامان فروخت کرنے والے شبیر کے قبضہ سے 900ماچس پٹاخے کی ڈبیاں جبکہ محمد جمیل سے400ڈبیاں ماچس پٹاخے برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔