سیالکوٹ۔28نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردو بدل کر کے بجلی چوری کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپور ٹ پر تھانہ حاجی پورہ کے علاقے محلہ بوگڑا میں ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردو بدل کر کے بجلی چوری کرنے والے صارف عثمان اسلم،تھانہ صدر پسرور کے علاقے فتح پور سے محمد مجید ،تھانہ بڈیا نہ کے علاقہ نگل کملا سے سرمد ریاض اور انصر ،تھانہ پھلورہ کے علاقہ ورسا لکے سے محمد اعظم اور تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا سے آصف کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔