سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والاشخص گرفتار

55
سیالکوٹ

سیالکوٹ۔5ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ موضع رکھ نوشہرہ میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو ہیڈ مرالہ مختار احمد کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے صارف ابرار احمد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔