سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

194
6 arrested
6 arrested

سیالکوٹ۔21اگست (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پسرورکی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ظفراقبال اور اسد طاہر کے قبضے سے مجموعی طور پر 1940 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتش شروع کر دی گئی ۔