سیالکوٹ۔6اگست (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ پھلورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلفام عرف گاما کے قبضہ سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔