سیالکوٹ پولیس کی گزشتہ ماہ کے دوران معاشرے کے ناسور منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں،162ملزمان گرفتار

164
Actions against
Actions against

سیالکوٹ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران معاشرے کے ناسور منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کر کے 162ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) محمد حسن اقبال کہ ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف ماہ نومبر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 162 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے 162 ملزمان گرفتار کر لیے۔

اس سلسلہ میں سیالکوٹ پولیس نے 143 کلو گرام منشیات برآمد کیں جن میں 1847 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ شہر کو منشیات سے پاک کرنا اور آنے والی نئی نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے سیالکوٹ پولیس ہراول دستے کی طرح کام کرے گی اور سیالکوٹ کو پر امن شہر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔