سیالکوٹ پولیس کے بہادر سپوت اے ایس آئی محمد ریاض کی سالانہ برسی کے موقع پر خراج تحسین،فاتحہ خوانی کی گئی

147

سیالکوٹ۔ 04 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کے بہادر سپوت اے ایس آئی محمد ریاض کی سالانہ برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس کےبہادر سپوت اے ایس آئی محمد ریاض سال 2001 میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر جام شہادت نوش کر گئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر قوم کے اس بہادر بیٹے کی برسی پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہید کے گھر تشریف لائے اور شہید اے آئی ایس کے لواحقین سے ملاقات کی،قبرپر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور شہید کو سلامی پیش کی۔اس وقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارافخر ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔