سیالکوٹ۔ 17 فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک دن میں 1125 چالان کیے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی احکامات کی روشنی میں بغیر لائسنس، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1125 چالان کیے گئے جس میں دھواں چھوڑنے والی 108 گاڑیوں کا چالان،
دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 1چالان،اوور لوڈنگ پر 96،بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ کرنے پر 48،بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر97،تیز رفتاری پر 42،غلط جگہ گاڑی پارک کرنے پر 37 اور گاڑی کی بغیر رجسٹریشن کے چلانے پر 148 چالان کیے گئے جبکہ سیالکوٹ پولیس نے ایک دن میں 742350 روپے جرمانے عائد کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے سیالکوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور سیالکوٹ شہر کو پر امن اور جرائم سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔