سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیالکوٹ میڈیا پرسنز کو اعزازی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

114

سیالکوٹ۔20اگست (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک کی زیر صدارت سیالکوٹ میڈیا پرسنز کی خدمات کو سراہتے ہوئےاعزازی شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک،نائب صدر عامر مجید شیخ، چیئرمین شعبہ جاتی کمیٹی برائے میڈیا اویس بٹ اور ریاض الدین شیخ نے شرکت کی۔صدر ایس سی سی آئی عبدالغفور ملک نے مقامی صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تعاون کو تسلیم کیا اور تقریب کے دوران معاشرے میں میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں تاجر برادری کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کو فروغ دینے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا اہم کردار رہا ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے باہمی ترقی کے لیے میڈیا اور کاروباری شعبے کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تقریب میڈیا اور ایس سی سی آئی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے اور مستقبل میں مسلسل تعاون و حمایت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر میڈیا پرسنز میں ان کے مثالی کام اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔