28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومتجارتی خبریںسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد كاصدر چیمبرکی زیر صدارت...

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد كاصدر چیمبرکی زیر صدارت سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ

- Advertisement -

سیالكوٹ۔ 15 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے وفد نے صدر چیمبرآف کامرس اکرام الحق کی زیر صدارت سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے وفد نے صدر چیمبرآف کامرس اکرام الحق کی زیر صدارت جمعرات کو پاک بھارت کشیدگی میں زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد حالیہ پاک بھارت جھڑپوں میں زخمی ہونے والے شہریوں اور فوجی جوانوں سے ملاقات اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔وفد نے زخمی افراد کی عیادت کی، ان کے حالات دریافت کیے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر صدر اکرام الحق نے پاک بھارت کشیدگی کے موقع پرشہریوں ،فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سراہا

- Advertisement -

جنہوں نے بہادری سے ملک کا دفاع کرتے ہوئے جان کا خطرہ اٹھایا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ، چیمبر کے وفد نے زخمیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597544

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں