41.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومتجارتی خبریںسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وار ویلفیئر فنڈ قائم کر...

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وار ویلفیئر فنڈ قائم کر دیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔18مئی (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایس سی سی آئی)نے وار ویلفیئر فنڈ قائم کر دیا۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حسب روایت اپنے قومی فرض کی ادائیگی کے لیے جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی ویلفیئر و مالی معاونت کے لیے "وار ویلفیئر فنڈ ” قائم کیا ہے۔

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق نے معززممبران چیمبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے نہایت اہم اور نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ ایک بار پھر ہمارے ازلی و ابدی دشمن بھارت نے اپنی روایتی مکاری اور عیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ناپاک جسارت کی ہے۔

- Advertisement -

تاہم ہماری بہادر اور دلیر مسلح افواج نے اللہ تعالی کی توفیق اور نصرت سے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ اسے ایسی تاریخی شکست سے دوچار کیا جو ملکی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اس شرمناک شکست کے باوجود دشمن اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل اور اپنی رسوائی چھپانے کے لیے مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے۔

حالیہ جنگی صور تحال میں ہماری مسلح افواج کے کئی بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ متعدد عام شہری بھی بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے۔صدر سیالکوٹ چیمبر کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کا قومی ، اخلاقی اور انسانی فرض ہے کہ ہم ان شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ویلفیئر فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صور تحال میں ہم اپنی مسلح افواج کی بھر پور سپورٹ کر سکیں ،وار ویلفیئر فنڈ کے لیے اپنے عطیات عسکری اسلامک بینک لمیٹید، آئی بی بی پیرس روڈ برانچ سیالکوٹ میں قائم کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598361

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں