22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ کے دیہات گگڑ، لالے والی اور کوٹھے پٹھاناں میں دریائے چناب...

سیالکوٹ کے دیہات گگڑ، لالے والی اور کوٹھے پٹھاناں میں دریائے چناب کا بند ٹوٹ گیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 27 اگست (اے پی پی):سیالکوٹ کے دیہات گگڑ، لالے والی اور کوٹھے پٹھاناں میں دریائے چناب کا بند جزوی طور پر ٹوٹ گیا، پانی دیہات میں داخل ہو گیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس اور امدادی اداروں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے اہم ہدایات جاری کیں کہ گھروں کو فوری خالی کریں،قیمتی سامان اور مویشی ساتھ لے جائیں،مشکل کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں بزرگوں، بچوں اور معذور افراد کی مدد کریں اور افواہوں سے گریز کریں،

- Advertisement -

صرف حکام کی ہدایات پر عمل کریں جبکہ ہنگامی صورتحال میں فوراً 15 یا ریسکیو 1122پر کال کریں۔ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے موجود ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں