سیاہ دھواں چھوڑنے والی کسی گاڑی کو بس سٹینڈ سے نہ نکلنے دیا جائے، ڈپٹی کمشنربھکر

75
عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی اولین ترجیح پر پوری طرح کار بند ہیں،ڈپٹی کمشنربھکر

بھکر۔ 11 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف انسداد سموگ کے حوالے سےجنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو سخت ہدایات جاری کیں کہ اپنی گاڑیوں کی مینٹیننس پر خصوصی توجہ دیں، سیاہ دھواں چھوڑنے والی کسی گاڑی کو جنرل بس سٹینڈ سے نہیں چلنے دیا جائے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر ،ٹریفک پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کے افسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ سیاہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن شروع کریں اور مطلوبہ نتائج تک تسلسل کیساتھ کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت انسانی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اس ضمن میں متعلقہ افسران کی کارکردگی کو روزانہ بنیاد پر جانچا جائے گا ۔