سیدعلی گیلانی کشمیرکی جدوجہدآزادی کا استعارہ تھے، وزیراعظم شہبازشریف کا حریت رہنما کو خراج عقیدت

132

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے شہیدکشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدعلی گیلانی جس طرح اپنی زندگی میں کشمیرکی آزادی کے حوالے سے اہم تھے آج شہیدہو کر بھی ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کشمیرکی جدوجہدآزادی کا استعارہ تھے، وہ جسمانی طور پر ناتواں لیکن ان کا عزم انتہائی مضبوط اور پختہ تھا۔ انہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کےنظریئے کو اپنے جذبہ ایمانی سے مزاحمتی تحریک میں بدل کر آگے بڑھایا ۔