سیدعلی گیلانی کی طرف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کا خیرمقدم

85

سرینگر ۔ 2 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مو¿قف کوتاریخی حقائق کے عین مطابق اور بھارتی سفیر کے عالمی ادارے میں بیان کو سفید جھوٹ اورزمینی حقائق سے انحراف قرار دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری بیان میں کہاکہ کشمیر بارے بھارتی سفیر کا بیان حیران کن نہیں ہے کیونکہ بھارتی حکمران1947ءسے فوجی قوت کے غرور میں مبتلا ہوکر جموںوکشمیر سے متعلق اصل حقائق سے انکار کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کے دعویدار بھارت کے سیاست دان جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متعلق تاریخی حقیقت کو تسلیم کرنے کی تاب لانے کی ہمت نہیں کر پارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی حکمران گزشتہ 71برس سے اسی جھوٹ سے اپنے عوام کے ذہنوں کو سیراب کرتے آئے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اگران حقائق کوتسلیم کرلیا گیا تو یہی عوام انکا جینا حرام کردیں گے۔سیدعلی گیلانی نے کہا کہ اگر جھوٹ کو صدیوں تک بھی پوری دنیا دہراتی رہے تووہ وہ سچ میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔