32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںسیدیوسف رضاگیلانی کا سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی کے...

سیدیوسف رضاگیلانی کا سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصرنے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم محمد اسلم کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں طارق محمود سمیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599951

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں