سید امین الحق کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیئے سیلولر لائسنس کی تجدید کا عمل مکمل ہونے پر مبارک باد

64
وفاقی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا عزم ہے،وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیئے سیلولر لائسنس کی تجدید کا عمل مکمل ہونے پر وہاں کے لوگوں کو مبارک دی۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیئے ٹیلی نار، یوفون اور جاز نیٹ ورک کا مزید 15 سال کیلئے سیلولر لائسنس تجدید کیا۔ سیلولر لائسنس تجدید کے نتیجے میں ملکی خزانے کو مجموعی طور پر تینوں کمپنیوں سے 4 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز بطور فیس وصول ہوں گے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے جمعرات کو بیان میں کہا گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے عوام کو اس مرحلے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتا ہوں، خواہش ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو بہترین اور معیاری سیلولر سروسز مہیا ہوں۔

انہوں نے کامیاب موبائل فون کمپنیوں کو بھی مبارکباد دی، صارفین کو معیاری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔سید امین الحق نے کہا موبائل فون سروس اور براڈ بینڈ کا حق جتنا شہری علاقوں کوہےدور دراز کےعلاقہ مکین بھی اتنے ہی مستحق ہیں، جلد ہی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے اضافی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔