سید ذوالفقار بخاری نے اسلام مخالف فرانسیسی صدر کے بیانات پر سخت ردعمل دے کر مثال قائم کردی

50
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اسلام مخالف فرانسیسی صدر کے بیانات پر سخت ردعمل دے کر مثال قائم کردی۔زلفی نے اسلام مخالف عناصر کے خلاف ایک آرٹیکل لکھا جو یورپ میں متعدد زبانوں میں شائع ہوا ہے۔ زلفی بخاری نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے اظہار رائے کے لبادے میں مسلمانوں کے خلاف تمام حدیں عبور کی گئیں۔ انہوں نے فرانسیسی صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک صدر نے کھل کر اسلام مخالف عناصر کے حق میں بات کی.زلفی بخاری نے کہا کہ میں نے بطور مسلمان اور پاکستانیوں کے جذبات کی نمائندگی کرنے کے لئے آواز اٹھائی ہے،میرا مضمون پورے یورپ میں متعدد زبانوں میں شائع ہوا ہے۔