لاہور۔22 جنوری (اے پی پی )پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات میں سید سلطان شاہ تیسری دفعہ چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ پی بی سی سی ہیڈ آفس میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیشن سلمان خالد اور کامران رفیق نے کی ۔انتخابا ت میں آئندہ تین سال کے لئے سید سلطان شاہ چیئرمین ،الیاس ایوب( وائس چیئرمین) ،حبیب اللہ( ڈائریکٹر ایڈمن)،آصف عظیم ( ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کوارڈی نیشن) انور علی( ڈائریکٹر انٹرنیشنل ) ،سید سلطان طارق بخاری ( ڈائریکٹر مارکیٹنگ ) ،محمد بلال ستی ( ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز) ،عاطف قیوم ( ڈائریکٹر ایجوکیشن ) شیخ انعام الہی پرویز ( ڈائریکٹر فنانس ) منتخب ہوئے ۔