سید طارق فاطمی کی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہمیشہ سے یہ پالیسی رہی ہے کہ جب بھی کوئی بڑا قومی مسئلہ آئے خواہ وہ سیاسی، معاشی یا امن و امن کا ہو تو وہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں، پارلیمنٹیرین سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان سے تبادلہ …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہمیشہ سے یہ پالیسی رہی ہے کہ جب بھی کوئی بڑا قومی مسئلہ آئے خواہ وہ سیاسی، معاشی یا امن و امن کا ہو تو وہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں، پارلیمنٹیرین سے رابطے میں رہتے ہیں اور ان سے تبادلہ خیال کرتے ہیں، آپریشن ضرب عضب سے قبل بھی وزیراعظم محمد نواز شریف نے نہ صرف کل جماعتی کانفرنس بلائی بلکہ پارلیمنٹ میں بھی اس پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسی طرح اس کانفرنس میں بھی تمام جماعتوں کو مدعو کیا گیا جس میں انہیں کھل کر بات کرنے کا موقع بھی ملا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے نیویارک سے واپسی پر یہ پہلے ہی کہا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی تاکہ تمام جماعتوں سے کھل کر بات کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوپاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کا بھرپورطریقے سے اس کانفرنس میں شریک ہونا اور اپنی اپنی تجاویز دینا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں قومی ایشوز پر متحد ہیں اور اپنی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، ان تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر اقوام متحدہ میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی تقریر کو سراہا جبکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے لیے حکومت کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا گیا، انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے پوری دنیا پر یہ واضح کیا کہ ہمارے آپس کے اختلافات ہوں گے لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہم سب ایک ہیں، آج کی کل جماعتی کانفرنس سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ایک مضبوط پیغام گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ تھی اور ساتھ ہی رہے گی۔

Leave a Reply