12.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومقومی خبریںسید علمدار حسین گیلانی کی خطے کےلئے علمی اور فلاحی خدمات کو...

سید علمدار حسین گیلانی کی خطے کےلئے علمی اور فلاحی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا،چیئرمین سینٹ کا اپنے والد کی برسی کے موقع پر خطاب

- Advertisement -

ملتان۔ 04 مارچ (اے پی پی):چیئر مین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے والد گرامی سید علمدار حسین گیلانی کی خطے کےلئے خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں درگاہ حضرت موسیٰ پاک میں اپنے والد کی 47 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے والد اپنی زندگی میں ہر تیسرے روزے کو اپنے احباب کےلئے افطاری کا اہتمام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا جب میرے والد وزیرِ صحت تھے تو انہوں ملتان کے لوگوں کےلئے بہت کام کئے۔سیاسی ،سماجی اور تعلیمی حوالے سے انکی خدمات نمایاں ہیں،جسکی مثال گیلانی لاء کالج،ولایت حسین اسلامیہ کالج،علمدار حسین کالج اور اسلامیہ ہائی سکولز ہیں۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ انہوں نے انجمن اسلامیہ ملتان کا اپنے بھائیوں کے ساتھ آغاز کر کے انکی تعلیمی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں ۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیرِ اعظم تھے تو جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کےلئے بےشمار ترقیاتی کام کئے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں زیرِ تعمیر کیڈٹ کالج ان کا منصوبہ ہے جس کی جگہ کا آج دورہ بھی کیا ،یہ منصوبہ علاقے کی محرومیوں کے ازالے کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

برسی کے موقع پر سجادہ نشیں درگاہ موسی پاک شہید پیر ابوالحسن گیلانی ،ممبرز قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی ،سید عبدالقادر گیلانی،سید علی قاسم گیلانی،سید عبدالسمیع گیلانی ،ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی سمیت علمائے کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات،کارکنوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخر میں سجادہ نشیں پیر ابوالحسن گیلانی نے مرحوم سید علمدار حسین گیلانی کے ایصالِ ثواب کےلئے اجتماعی دعا کرائی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568773

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں