سید علی ناصر رضوی نے انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

153
Syed Ali Nasir Rizvi
Syed Ali Nasir Rizvi

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):سید علی ناصر رضوی نے انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پیر کوآئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے۔سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں۔سید علی ناصر رضوی کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا ہے۔