سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے درمیان قائم ہونیوالے اتحاد کو مزید مستحکم کیا جائے،ڈاکٹر فکتو

173

سرینگر ۔ 5 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلم دینی محاذ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم فکتو نے کہا ہے کہ چھ ماہ قبل حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے درمیان قائم ہونیوالے اتحاد کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر محمد قاسم فکتو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ تحریک آزادی کا موجودہ فعال مرحلہ اپنے منطقی انجام تک پہنچنے کے بعد بھی مزاحمتی قیادت کے اس اتحاد کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے