سرینگر ۔ 06 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںآزادی پسند رہنماﺅں اور تنظیموں نے شہدائے جموں کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 1947میں نومبر کے پہلے ہفتے میں مہاراجہ ہر سنگھ کی فورسز ،بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کو ایک بدترین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندو فرقہ پرست تنظیموں کے کارکنوں اور ڈوگرہ سپاہیوں نے تقریبا ستر برس قبل جموں کی سرزمین کو بے گناہ مسلمانوں کے خون سے نہلادیا اور جموں، راجوری، پونچھ اور ادھمپور میں قیامت صغریٰ بپا کی ۔