27.1 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسید علی گیلانی اور میر واعظ کا نوجوان کے قتل کی غیر...

سید علی گیلانی اور میر واعظ کا نوجوان کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

- Advertisement -

سرینگر ۔ 16 جون(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں سرینگر کے نوجوان شیخ تنویر سلطان کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مجرم اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے منگل کے روز سرینگر جموںہائی وے پرکدُ کے مقام پر تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک مسافر بس کو روک کر تنویر سلطان اور ایک خاتون کو شہید کردیا تھا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بھارتی پولیس کی نوجوان کے قتل کے حوالے سے بیان کی جانے والی کہانی قطعی طور پر بے بنیاد اور غلط ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ مقتول نوجوان کا عسکریت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اور اسے بلا وجہ قتل کیا گیا۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے اس واقعے کو جس طرح سے نام نہاد اسمبلی میں بیان کیا وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8910

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں