22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںسید علی گیلانی شہید کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کو...

سید علی گیلانی شہید کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ، ڈاکٹر طاہر تبسم

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹرمحمدطاہر تبسم نے کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی شہید کی بھارتی تسلط سے آزادی کی طویل جدوجہد اور پاکستان کے ساتھ پختہ نظریاتی وابستگی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر طاہر تبسم نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی جدوجہد اور تکمیل پاکستان کیلئے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان، چوہدری غلام عباس، میرواعظ یوسف شاہ، سردار عبدالقیوم خان، خواجہ عبدالغنی لون اور سید علی گیلانی کی قربانیاں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ بلاشبہ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم سرخیل تھے۔

انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید، افضل گورو شہید اور برہان وانی شہیدکی لازوال قربانیوں نے تحریک آزادی کو مہمیز دی ہم ان عظیم حریت پسند قائدین کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر طاہر تبسم نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ کشمیری حریت رہنمائوں مسرت عالم بٹ ،یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، فاروق احمد ڈار، آسیہ اندرابی، ظفر اکبر بٹ اور غیر قانونی طورپر نظربند ہزاروں کشمیری نوجوانوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر کے کشمیری عوام پر اپنے مظالم ، تشدد اور قتل عام کاسلسلہ مزیددراز کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیناچاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا چاہیے ۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں