اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےحریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے اپنی آخری سانس تک مقبوضہ جموں وکشمیر تحریک آزادی میں بھر پور حصہ لیا۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا، بیماری کے باوجود کئی سال اپنے گھر پر نظر بند رہے لیکن نظریہ اور اپنے ٹھوس موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، سیدعلی گیلانی کے انتقال پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان افسردہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیدعلی گیلانی کے بلند درجات اور اہلخانہ کے صبرو جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔